اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ارفع کریم اگر آج ہم میں ہوتی تو اپنی چھبیسویں سالگرہ منا رہی ہوتی

بیٹی کی سالگرہ پر ارفع کے والد کی تحریر کردہ کتاب لانچ کی گئی جس میں کم عمر ارفع کی زندگی کے پہلوؤں پر نظر ڈالی گئی ہ

پاکستان کا فخر،، نوجوانوں کے لیے درخشاں مثال،، دنیا کی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن کر تاریخ میں امر ہونے والی،

ارفع کریم اگر آج ہم میں ہوتی تو اپنی چھبیسویں سالگرہ منا رہی ہوتی،، بیٹی کی سالگرہ پر ارفع کے والد کی تحریر کردہ کتاب لانچ کی گئی جس میں کم عمر ارفع کی زندگی کے پہلوؤں پر نظر ڈالی گئی ہے

دو فروری انیس سو پچانوے کو فیصل آباد میں جنم لینے والی، ارفع صرف نو برس کی تھی کہ دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئی

کارنامے پرمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کرکے انہیں اعزاز سے نوازا جو آج تک پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے

ہونہار بیتی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ،، ارفع کے والد نے کتاب لانچ کی جس میں کم عمر ارفع کے کارناموں کا احوال ہے ،،، سالگرہ پر والدہ بیٹی کو یاد کر کے جذباتی ہیں لیکن ارفع کریم پر فخر کرتی ہیں
ثمینہ امجد ۔ والدہ ارفع کریم ۔ بیٹی کے ساتھ گزرے لمحات یاد آتے ہیں، ارفع کے بارے میں یہ کتاب میں بچوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی

ارفع کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہر سالگرہ پر بہن کی یاد ستاتی ہے
سرمد کریم رندھاوا ۔ بھائی ارفع کریم ۔ ہم نے ارفع کی یادوں کو ایک کتاب کی شکل دے دی ہے

فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات حاصل کرنے والی کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ ارفہ کریم نے فقط سولہ برس کی عمر پائی ،، لیکن قومی افق پر ہمیشہ جگمگاتی رہے گی،،

 

%d bloggers like this: