اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز 3 فروری سےہو گا

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں

پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز 3 فروری سےہو گا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے پاکستان کی ویکیسن حکمت عملی تیارکرلی ہے ۔

پاک فضائیہ کا خصوصی طیاری چین سے ویکیسن کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ چکا ہے

ویکیسن کو اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سنٹر میں منتقل کیا جائے گا

تمام ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی

ویکیسن کی منتقلی کے پلان کو این سی او سی حتمی شکل دے چکا ہے

درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین

طیاروں پر فراہم کی جائیگی

ویکیسن کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو

لگائی جائیگی

فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز پاکستان کے اصل ہیروز جو وبا کیخلاف لڑ رپے ہیں

این او او سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی طے کردی ترجیحات کے مطابق پہلی ویکیسن ڈوز ہیلتھ ورکرز کو

لگائی جا رہی ہے

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں

ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں

خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم

آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی

این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سنٹر کے طور پر کام کرے گا

ویکسینیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطر پر بھی کور سنٹرز قائم کئے گئے ہیں

ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کےساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام

کرے گا

ویکسینیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا

%d bloggers like this: