مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے چھ دکانوں کو شادمان کے علاقے میں سیل کروایا،

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائیاںکرتے ہوئےشہر بھر میں مجموعی طور پر اکیاسی دکانوں و

سٹوروں و ریسٹورنٹس کو سیل اور چوہتر ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے چھ دکانوں کو شادمان کے علاقے میں سیل کروایا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے بیالیس دکانوں و سٹوروں کو سیل جبکہ

اوورچارجنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انچاس ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے انیس

اے سی کینٹ ضحی شاکر نے دس جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں دبئی سوٹنگ، حافظ بک سنٹر، شاہین فیبرکس، ریاض تمباکو ، رضا ٹوائز اور شیشہ کیفے کو سیل کر دیا گیا

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل سٹی میں بھی دوکانوں اور ریسٹورنٹس کو کورونا کی خلاف ورزی پر سیل کرکے ان پر جرمانے عائد کیے گئے،

٫ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔،

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں ، سٹوروں و ریسٹورنٹس کو سیل کیا جا رہا ہے اور جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔

%d bloggers like this: