مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چودہ سال بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم شاہینوں کے مدمقابل آئے گی

سیریز کی بہترین پروڈکشن کے لیے کُل اٹھائیس کیمروں کا استعمال کیا جائے گا

پاک سرزمین پر چودہ سال بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم شاہینوں کے مدمقابل آئے گی

گراونڈ میں جاری ایکشن پر نامور کمنٹیٹرز تبصرہ کریں گے،،، پہلی بار بگی گیمرہ کا استعمال بھی کیا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچز میں،، سابق کرکٹ اسٹارز اپنے تبصروں سے شائقین کو محظوط کریں گے

سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازید خان کے علاوہ کرکٹ دیوانے مائیک ہیسمین، ڈیرل کلینن سمیت نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر سائمن ڈول کی منفرد آواز اور تجزیہ سن سکیں گے

سابق کپتان وسیم اکرم صرف ٹیسٹ سیریز جبکہ سائمن ڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلیے کمنٹری پینل جوائن کریں گے

سیریز کی بہترین پروڈکشن کے لیے کُل اٹھائیس کیمروں کا استعمال کیا جائے گا ، جس میں ہاک آئی بال ٹریکنگ پر مشتمل ڈی آر ایس، الٹرا موشن، بگی کیمرہ اور ڈرون کیمرہ شامل ہے

بگی کیمرہ پہلی بار پاکستان کی ہوم سیریز میں استعمال کیا جائیگا

یہ کیمرہ حال ہی میں ہونیوالی پاک نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیریز میں بھی استعمال کیا جا چکا ہے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز چھبیس جنوری سے کراچی سے ہوگا

%d bloggers like this: