مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان

ترجمان نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی اور یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کیس کی کھلی یا بند کمرے سماعت سےمتعلق کنفیوژن تھی، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونےکے بعد فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرےگا۔

ترجمان نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی اور یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

گزشتہ دنوں بھی ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے، یہ بہت ہی اہم اور حساس کیس ہے اور اس پر میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور ادارہ یقین دلاتا ہے کہ بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

(جاری)

یہ بھی پڑھیے:

کپتان کا شکوہ ۔۔۔رؤف کلاسرا

آخر سیکھ ہی گئے!۔۔۔رؤف کلاسرا

پُرانے جال ، پُرانے شکاری۔۔۔ رؤف کلاسرا

ایک بڑا ڈاکا اور بڑی واردات تیار… ۔۔۔ رؤف کلاسرا

پانچ ارب کی واردات کی داستان …(1)۔۔۔ رؤف کلاسرا

پانچ ارب کی واردات کی داستان …(2)۔۔۔ رؤف کلاسرا

پانچ ارب کی واردات کی داستان …(3)۔۔۔ رؤف کلاسرا

%d bloggers like this: