اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ ستاسی ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء

دو ہزار بیس میں کورونا نے بھی عدالتی نظام کو متاثر کیا

لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ ستاسی ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں

دو ہزار بیس کے دوان پنجاب کی اعلی عدالت میں کتنے کیسز دائر ہوئے؟ اور کتنے نمٹائے گئے؟

سال دو ہزار بیس، لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو ترپن نئے مقدمات کا اندارج ہوا،

ایک لاکھ بارہ ہزار آٹھ سو نواسی کیسز کا فیصلہ سنایا، ایک لاکھ ستاسی ہزار چھ سو سینتیں مقدمات التوا کا شکار ہیں

قانونی ماہرین ججز کی کمی کو مقدمات کے فیصلوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہیں
، رئیس احسن عابد، ذیشان سلہریا، وکلاء، آبادی کے تناسب سے ججز کی تعداد پوری کی جائے

عدالتوں کے چکر لگاتے، سائلین کا کہنا ہے ایک کے بعد ایک پیشی بھگتنا آسان نہیں،

جلد مقدمات نمٹانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں
سائلین، کئی کئی سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں،

کیسز کے جلدی فیصلے کیے جائیں

دو ہزار بیس میں کورونا نے بھی عدالتی نظام کو متاثر کیا

کسی بھی معاشرے میں امن و سلامتی کا دارومدار انصاف کی فراہمی پر ہے،

مقتدر حلقوں کو قانون اور انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ اولین ترجیح بنانا ہو گا

%d bloggers like this: