مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سال دو ہزار بیس میں کورونا سے رقص کے میدان بھی ویران

لیکن پرامید بھی کہ آنے والا سال رنگوں اور روشنیوں سے بھرپور ہو گا

سال دو ہزار بیس میں کورونا نے رقص کے میدان میں بھی ویرانی ڈالے رکھی

ماضی کی فلموں میں شاندار رقص کے لئے مشہور فنکارہ ذریں پنا ثقافتی رنگوں کے مدھم پڑ جانے پر اداس تو ہیں

لیکن پرامید بھی کہ آنے والا سال رنگوں اور روشنیوں سے بھرپور ہو گا

اعضاء کی شاعری ،، رقص ،،، تخلیقی صلاحیتوں کا اچھوتا اظہار ہے

فن و ثقافت کی صنعت ،، رقص کے بناء ادھوری لگتی ہے

سال دو ہزار بیس میں کورونا کی وباء نے اس پرفارمنگ آرٹ کی سرگرمیاں بھی محدود کر دیں
زریں پنا ،، اداکارہ ، ڈانس پرفارمر ،، اس سال میں ہم نے بہت آزمائش دیکھی لیکن اب نوجوان فنکار ریہرسل میں مصروف ہیں

معروف ڈانس کوریوگرافر لائبہ علی کہتی ہیں کہ فیسٹولز اور فلموں کی شوٹنگ نہ ہونے سے

رقص کی صنعت سے وابستہ تمام افراد متاثر ہوئے
لائبہ علی ،،، ڈانس کوریوگرافر،، فلموں اور شادیوں کے بڑے ایونٹس کی بندش سے ڈانسرز کو

کام نہیں مل سکا
عروج مہر،،، ڈانس آرٹسٹ ،، بہت امید ہے کہ بہت جلد فن و ثقافت کی رونقیں لگ جائیں گی

اور ہم پرفارم کریں گے

نوجوان فنکار پرامید ہیں کہ آنے والے دنوں میں فلموں، ثقافتی فیسٹولز اور دیگر تقریبات میں ۔رقص کا آغاز ہو گا ،،، اور رونقیں پھر سے بحال ہونگی

%d bloggers like this: