اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

شہر کو صاف ستھرا رکھنا شہریوں کی اولین ذمہ داری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر کو صاف ستھرا رکھنا شہریوں کی اولین ذمہ داری ہے ،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور آبادیوں میں پھیلی گندگی شہریوں میں عدم اعتماد اور اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کی وجہ سے

ہے ،شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار شہر کے عمائدین نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ شہر میں پھیلی گندگی اور سڑکوں کی کھدائی کرکے اپنے گھروں

تک پائپ لائنیں بچھانے کے بعد مکمل طریقے سے سیمنٹ نہ کرنے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں جبکہ دکاندار سڑکوں پر پانی پھیلادیتے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہورہی ہیں

،انہوںنے کہا کہ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ،ضلعی انتظامیہ وقت پر اپنا کام تو کرتی ہے لیکن اس کے بعد شہری آبادیوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے

ہیں ،شہریوں کو چاہیے کہ گھروں میں گندگی پلاٹوں میں پھینکنے کی بجائے شہر کے مختلف مقامات پر قائل فلیتھ ڈپوﺅں میں پھینکیں جس سے شہری آبادی گندگی سے پاک ہوسکتی ہے ،دوسری جانب گھروںمیں پانی

،گیس وسیوریج وغیرہ کے پائپ لائن بچھانے کی غرض سے گلی وسڑکوں کی توڑ پھوڑ کے بعد شہریوں کو چاہیے کہ ان کی تعمیر ومرمت بہتر انداز میں کریں تاکہ سڑکوں وگلیوں کی ٹوٹ پھوٹ نہ ہوسکے ۔

٭٭٭

چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر وگردونواح میں قائم چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ،ہوٹلوں میں مکھیاں ،لال بیگ اور چوہوں کا راج ،ہوٹلوں میں مکھی ،لال بیگ اور چوہوں سمیت

کھانے بھی حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف تیارکیے جارہے ہیں ،ناقص وغیر معیاری کھانے استعمال کرنے سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،شہر سمیت سرکلر روڈ پر قائم ہوٹلوں میں حفظان

صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کھانوںمیں استعمال ہونے والی اشیاءناقص اور تیسرے درجے کی ہونے کی وجہ سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،ہوٹلوں پر کام کرنے والے افراد کے

پاس صحت مندہونے کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں ،باربی کیو ،پیزا ،آئس کریم ،برگر شاپس کی شہر میں بھر مار ہوچکی ہے ،باربی کیو سے وابستہ افراد نے سٹرکوں کے کنارے اسٹینڈ قائم کررکھے ہیں ،اسی

طرح گوشت پر دھول مٹی سمیت مکھیاں ،مچھر اور دیگر حشرات بھنبھناتے نظر آتے ہیں جو کہ بیماریوں کو موجب بنتے ہیں جبکہ چھوٹے بڑے ہوٹلوں کے اندر چوہے ،لال بیگ ،مکھیاں ،مچھر مٹر گشت کرتے دکھائی

دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہری موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ،شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی خاموشی ،ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ،مسافر سراپا احتجاج ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کررکھا ہے جبکہ ٹریفک ،سیکرٹری

ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کے لئے جو کرائے نامے جاری کیے ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

سرکاری کرائے ناموں پر عمل درآمد میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے ،جس کی وجہ سے مسافر ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ،مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے تین مرتبہ پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ،ٹرانسپورٹر آج بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرایہ وصول کرنے کی بجائے من مرضی کا کرایہ وصول کررہے ہیں ،جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ٹرانسپورٹرکو سیکرٹری ڈسٹرکٹ

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کردیاہے۔اس حوالے سے شہریوں نے ڈپٹی

کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سرکاری کرایہ نامے پر عملد رآمد کروانے کا پاپند بنایا جائے ،اگر سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا تو شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

٭٭٭

نرخناموں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے بازاروں ، ٹرانسپورٹ اڈوں اور پٹرول پمپس کا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری کا نرخناموں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے بازاروں ، ٹرانسپورٹ اڈوں اور پٹرول پمپس کا معائنہ ۔ خلاف ورزی

کرنیوالوں پر جرمانہ عائد کیا اور ایس او پیز کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے مختلف

اشیاءکے نرخناموں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف کریانہ سٹورز، بیکریز، پھلوں و سبزیوں کی دکانوں، پٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر محکمہ مال کا عملہ بھی انکے

ہمراہ تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانےوالوں پر جرمانے بھی عائد کیے اور متنبہ کیا کہ گرانفروشی اور خودساختہ مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی

دوسری لہر زیادہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ شدت سے اثر انداز ہو رہی ہے لہذا تمام تر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے اسلئے عوام کو چاہیے کہ کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے پہلے

سے وضع کردہ تمام تر ایس او پیز پر نہ صرف خود عملدرآمد کریں بلکہ اپنے متعلقین کو بھی اس بات کی تلقین کریں تاکہ ملکر کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں۔

٭٭٭

سکیٹینگ گیمز چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) دریائے سندھ کنارے فرحان سکیٹینگ کلب کے زیر اہتمام سکیٹینگ گیمز چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد”گروپ اے“اور”گروپ بی“دونوں کے تقریبا 32 کھلاڑیوں نے

حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ کے کنارے فرحان سکیٹینگ کلب کے زیر اہتمام سکیٹینگ گیمز چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں”گروپ

اے“اور”گروپ بی“کے تقریباً 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کونسل کے صدر محمد حنیف تھہیم، شوتوکان کے انسٹرکر محمد اختر اور باکسنگ فیڈریشن کے ڈسٹرکٹ صدر عارف

قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ٹورنامنٹ میں ”گروپ اے“کے اٹھارہ اور”گروپ بی“کے چودہ کھلاڑی شامل تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ شروع ہوا۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنے اپنے

فن کا بہترین مظاہرہ کیا اور جیت کو اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔اس مقابلے میں”گروپ اے“کی جانب سے محمد زبیر نے پہلی ، جلیل ایف سولہ نے دوسری اور جبکہ محمد فرحان نے تیسری

پوزیشن حاصل کی۔اس طرح”گروپ بی“کی جانب سے محمد پیام نے پہلی، محمد ابراہیم نے دوسری، ایلیا زینب نے تیسری جبکہ بہزاد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے

پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کونسل کے صدر محمد حنیف تھہیم نے کہا کہ ہم لوگ سپورٹس کیلئے پہلے بھی کام کرتے رہے ہیں اور مزید بھی اس طرح کے سپورٹس ایونٹس کرتے رہیں گے۔پروگرام کے آخر میں ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

٭٭٭

10سالہ بچے سمیت چار افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملتان روڈ مریالی موڑ کے قریب کتے کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل کو حادثہ، حادثے میں 10سالہ بچے سمیت چار افراد زخمی ، فتح موڑ کے قریب ٹرک کی مرمت کے دوران جیک

ٹوٹنے سے دو افراد زخمی، ریسکیو 1122میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی مہیا کر کے اسپتال منتقل کر دیا ،ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق

ریسکیو1122رپورٹنگ سنٹر کو ملتان روڈ مریالی موڑ اور فتح موڑ کے قریب مختلف حادثات میں6افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ملتان روڈ مریالی موڑ کے قریب کتے کو بچاتے ہوئے موٹر

سائیکل بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں10سالہ بچے سمیت چار افرا د زخمی ہوگئے جبکہ فتح موڑ کے قریب ٹرک کی مرمت کے دوران ٹرک کے نیچے کام کرتے ہوئے جیک ٹوٹنے کے نتیجے میںسے دو

مکینک زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122ٹیموں نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔

٭٭٭

چنگ چی ڈرائیور نے چاقو کے وار کرکے دو افراد کو زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)لغاری گیٹ نزد مسجد پیپل والی کے قریب چنگ چی اور موٹر سائیکل تصادم کے تکرار پرچنگ چی ڈرائیور نے چاقو کے وار کرکے دو افراد کو زخمی کردیا، سٹی پولیس نے چنگ چی ڈرائیور

کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی لغاری گیٹ نزد مسجد پیپل والی کے قریب چنگ چی اور موٹر سائیکل تصادم کے بعد موٹر سوار افراد اور چنگ چی ڈرائیورکے مابین تو تکار پر چنگ چی

ڈرائیور نے طیش میں آکر چاقو کے وار سے موٹر سائیکل سوار شعیب راجپوت اور اس کے رشتہ دار محمد طلحہ سکنائے محلہ حضرت بلال کو زخمی کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے زخمی افراد کی رپورٹ پر نامعلوم چنگ چی ڈرائیور

کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے فراڈ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے فراڈ جاری ،آج کے ڈیجیٹل دور میں سب کچھ آن لائن موجود ہے۔ یہاں تک کہ سرمایہ کاری کرنے کے لیے بھی عوام آن لائن ویب

سائٹس اور کمپنیوں کا زیادہ استعمال کرتی ہے لیکن ان آن لائن کمپنیوں کے مابین کچھ ایسی کمپنیاں بھی ہیں جو آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرتی اور سرمایہ کاری کے نام پر ا±ن سے پیسے بٹورتی

ہیں۔حال ہی میں پشاور میں ایک ایسی ہی کمپنی کا انکشاف ہوا جس نے معصوم شہریوں سے 5.6 ارب روپے بٹور لیے۔ ذرائع کے مطابق ایک آن لائن سرمایہ کاری کی کمپنی نے خیبرپختونخواہ کے تقریباً ایک

لاکھ رہائشیوں سے 5.6 ارب روپے کا فراڈ کیا۔ پی ایس لیش نامی کمپنی نے رواں برس جنوری میں پشاور میں ڈینز ٹریڈ سینٹر میں اپنا دفتر قائم کیا۔کمپنی نے غیر منقولہ جائیداد ، رئیل اسٹیٹ اور ڈیجیٹل اور غیر ملکی

کرنسی کے سرمایہ کاروں کو 13 فیصد منافع دینے کے بہانے سے نمایاں فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے یہ جعلسازی کی۔تاہم بیس نومبر کو کمپنی کی ویب سائٹ بظاہر آف لائن ہو گئی۔ ویب سائٹ کھولنے پر ایک

نوٹیفکیشن نظر آنے لگا جس پر تحریر تھا کہ سسٹم کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ شہری ، جن میں سے کئی شہریوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی، کا کہنا ہے کہ وہ بیس نومبر سے کمپنی کے نمائندوں سے

رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس تمام عرصے میں کمپنی نے تین مرتبہ اپنا نام تبدیل کیا۔ پہلے کمپنی کا نام Earn Bitcoin تھا جسے تبدیل کر کے

Payslash رکھا گیا اور تیسری مرتبہ اسے بھی تبدیل کر دیا گیا اور کمپنی کا نیا نام PSlash رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ایجنٹس اور انتظامی سٹاف نے ہمیں بارہا یقین دہانی کروائی کہ کمپنی ایس ای سی پی

سے رجسٹرڈ ہے۔ ایک متاثرہ شہری کے وکیل نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی کے خلاف پہلی شکایت ایف آئی اے میں اگست میں جبکہ دوسری شکایت پی ٹی اے میں ستمبر میں درج کی گئی تھی جس میں کمپنی کی مشکوک

سرگرمیوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ لیکن افسوس کہ دونوں اداروں نے کمپنی کے خلاف بروقت کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے لاکھوں افراد نے اپنے اربوں روپے گنوا دئے۔

٭٭٭

گستاخانہ مواد پھیلانے پر گوگل اور وکی پیڈیا کو نوٹسز جاری کردیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر گوگل اور وکی پیڈیا کو نوٹسز جاری کردیے ، تے ہوئے گوگل کو غیر قانونی مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی۔ اس

حوالے سے پی ٹی اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق گوگل اور وکی پیڈیا کو پلیٹ فارمز کے ذریعے گستاخانہ مواد پھیلانے کے معاملے پر نوٹس جاری کردیئے گئے ، یہ اقدام احمدی کمیونٹی کی طرف سے گوگل پلے

اسٹور پر قرآن پاک کا غیر مستند ورڑن اپ لوڈ کرنے اورموجودہ خلیفہ اسلام کے حوالے سے گمراہ کن معلومات فراہم کرنے پر موصول ہونے والی شکایات پر اٹھایا گیا ، اس سلسلے میں پی ٹی اے نے گوگل سے رابطہ

کرکے اس قسم کے غیر قانونی مواد کوفوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی موجودگی اور وکی پیڈیا پر شائع کردہ مضامین کے ذریعے گمراہ کن ، غلط، فریب اور

دھوکہ دہی پر مبنی معلومات سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جن کی بناء پر اس معاملے پر طویل بحث کے بعد وکی پیڈیا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچتے ہوئے

گستاخانہ مواد کوفوری طورپر ہٹا دیا جائے۔پی ٹی اے کے مطابق دونوں سوشمل میڈیا پلیٹ فارمز کو جاری کردہ یہ نوٹس غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کے قواعد 2020ء کے تحت جاری کیے

گئے جب کہ متعلقہ پلیٹ فارمز کی جانب سے نوٹسز کی عدم تعمیل کی صورت میں پی ٹی اے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016ئ پی ای سی اے اور قواعد 2020ء کے تحت مزید کارروائی عمل میں

لائی جاسکتی ہے۔

٭٭٭

مرحومین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی بجائے فاتحہ خوانی کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلمان مرحومین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی بجائے فاتحہ خوانی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب

سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسلمان مرحوم کی یاد میں فاتحہ خوانی کی جائے اور ایک منٹ کی خاموشی کی بجائے دعائے مغفرت کی جائے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسلمان مرحوم کے سلسلے میں اسلامی

احکامات کے مطابق عمل کیا جائے، سورة فاتحہ، سورة اخلاص، درود شریف اور دعائے مغفرت پڑھی جائے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان میں

رہنے والے غیر مسلم اپنے عقائد اور مذہبی رسومات کے مطابق عمل کریں۔خیال رہے کہ مرحومین کی یاد میں مغرب کی پیروی کرتے ہوئے مسلمان بھی اب اپنے پیاروں کی یاد میں فاتحہ خوانی کی بجائے ایک منٹ

کی خاموشی اختیار کر لیتے ہیں، اسمبلیوں میں بھی یہ دیکھنے میں آیا ہے، اور سرکاری سطح پر بھی ایک منٹ کی خاموشی کی رسم ادا کی جاتی ہے۔اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا طریقہ ختم ہوتا جا رہا

ہے۔ اس سلسلے میں مسلم اقدار کو زندہ رکھنے کے لیے وزارت مذہبی امور کی جانب سے یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

داﺅ منی اور3تاش برآمد کرکے اس واقعہ کا مقدمہ قمار بازی ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔

٭٭٭٭٭

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

بہاولنگر کی خبریں

راجن پور کی خبریں

%d bloggers like this: