مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان ( ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس کو رینجرز طرز کی تربیت دی گئی. پاسنگ آوٹ پریڈ میں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر و سینئر کمانڈنٹ بی ایم پی کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ڈی پی او عمر سعید، پاک رینجرز کے کرنل ممتاز، کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک، رسالدار خرم کھوسہ، وقار قیصرانی، سردار عمر خان بزدار اوردیگر موجود تھے. تقریب میں تربیت یافتہ بی ایم پی کے دستے نے سلامی پیش کرنے کے ساتھ جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کو پکڑنے، محصور افراد کی بازیابی، زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد، گاڑیوں کی سرچنگ و سوئپنگ، جدید اسلحہ کا استعمال، نشانہ بازی سمیت دیگر تربیت کا عملی مظاہرہ کیاگیا. افسران اور تربیت یافتہ سکواڈ میں شیلڈز، اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے بی ایم پی لائن میں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی فورس کو جدید طرز کی تربیت کے ساتھ اسلحہ اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے. وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پربلوچ لیوی میں 330کے قریب فورس کی بھرتی کی جائے گی جس کیلئے اشتہار دے دیاگیاہے قابلیت پر پورا اترنے والے چاق و چوبند نوجوانوں کو ارض پاک کی خدمت کیلئے منتخب کیا جائے گا. کمشنرنے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان امن وامان کے حوالے سے پرامن علاقہ ہے تاہم میدانی علاقوں سے جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت روکنے، دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے قبائلی فورس کی جدید طرز پر تربیت ضروری تھی. پنجاب پولیس، بی ایم پی، بلوچ لیوی، رینجرز سمیت تمام فورسز قیام امن کیلئے مل کر کام کریں گی.

ھینڈ آوٹ نمبر 1949/ مورخہ 26دسمبر 2020ء

ڈیرہ غازیخان ( ): ڈیرہ غازیخان میں فلاور شو کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں. مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد حنیف پتافی نے متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں. پی ایچ اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے روڈ پر پرانے برف خانہ کے سرکاری رقبہ کو پھولوں کی نمائش کیلئے تیار کیاجائے موسم بہتر ہونے پر عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے پھولوں کی نمائش سمیت فوڈ سٹریٹ اور دیگر سٹالز لگائے جائیں گے. محمد حنیف پتافی نے کہاکہ پارکس اینڈ

2
ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں پارکس کی بحالی، داخلی و خارجی مقامات کی خوبصورتی، گرین بیلٹس او رمیڈینز کی بہتری سمیت دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرائے. محکمہ اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے بورڈز، اشتہارات اوردیگر ذرائع پر فوکس کرے. اس موقع پر ڈائریکٹرز اور دیگر سٹاف موجو د تھا.
ھینڈ آوٹ نمبر 1950/ مورخہ 26دسمبر 2020ء

ڈیرہ غازیخان ( ): ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سٹاف اور مشینری گلی محلو ں میں نظر آئے. یہ بات مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفتر کے دورہ کے موقع پر محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. چیف آفیسر ملک افضل، ڈپٹی سی ای او جواد حسین گوندل، ڈپٹی میونسپل آفیسر فنانس محمد عامر اوردیگر موجود تھے. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ شہر میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے ساتھ ڈسپوزل ورکس کی مشینری فوری مرمت کرائی جائے. سیوریج لائن کی تبدیلی اور نئی پائپ لائن کیلئے کنٹریکٹ کا فوری ٹینڈر جاری کیا جائے. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ افسران کے فیلڈ میں نکلنے سے محکمہ کی کارکردگی بہتر ہو گی. گاڑیوں کے ایندھن اور سٹاف کی فیلڈ میں حاضری کو چیک کیا جائے. اس موقع پر دیگر امور کا جائزہ لیاگیا.

ھینڈ آوٹ نمبر 1951/ مورخہ 26دسمبر 2020ء

ڈیرہ غازیخان ( ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے ضلع کچہری کے سٹامپ فروشوں کا ریکارڈ چیک کیا. انہو ں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ سٹامپ فروشوں کو خرید و فروخت سمیت دیگر ضروری ریکارڈ فوری تیار کرنے کی ہدایا ت جاری کیں. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سٹامپ فروشوں کے ریکارڈ کو آن لائن کرنے کے ساتھ فروخت کے ریکارڈمیں ردوبدل اور جعل سازی برداشت نہیں کی جائے گی.

3
ھینڈ آوٹ نمبر 1952/ مورخہ 26دسمبر 2020ء

ڈیرہ غازیخان ( ): ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ مئی 2021 کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کیلئے ریگولر و پرائیویٹ داخلہ فارم چار جنوری سے 28جنوری تک آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں سنگل فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے. انہوں نے بتای کہ تمام کیٹگریز کے داخلہ فارمز مکمل ہدایات و رہنمائی کے ساتھ بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے. شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کے نتیجے میں فیل ہونے والے یا سپلی ہولڈر امیدواران بھی مذکورہ شیڈول کے اندر اپنے آئیندہ ہونے والے امتحان کیلئے داخلہ بھیجنے کے پابند ہوں گے ان کے لئے علیحدہ سے کوئی سپلمنٹری امتحان نہیں ہو گا بلکہ ایسے امیدواران بھی سالانہ امتحان 2021 میں امتحان دے سکیں گے.

ھینڈ آوٹ نمبر 1953/ مورخہ 26دسمبر 2020ء

ڈیرہ غازیخان ( ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ اور صوبائی سرحدی مقام گلکی میں جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں محکمہ معدنیات کی زیر نگرانی ہیلتھ ڈسپنسری قائم کردی گئی ہیجس کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا گیا ہے یوم قائداعظم کے موقع پر قبائلی عوام کو وزیر اعلی کی طرف سے شاندار تحفہ دیا گیا ہے کان کن اور اہل علاقہ کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات مفت فراہم کی جائیں گے

گلکی پنجاب کا ایسا دور افتادہ پہاڑی اور صوبائی سرحدی علاقہ ہے جو آج تک پنجاب کے عوام کی آنکھوں سے اوجھل اور بنیادی ضروریات کے ساتھ علاج معالجہ کی ابتدائی سہولیات سے محروم تھا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے اس علاقہ کی محرومی کو دیکھتے ہوئے مکینوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کردیں۔زخمی ہونے والے کان کن کے دس لاکھ تک کے اخرجات حکومت برداشت کرے گی۔ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی چوہدری نوید دیرتھ،وزیر اعلی کے کزن سردار فرحت اللہ بزدار،کمشنر معدنیات ریاض چوہدری اور دیگر شریک ہوئے۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس چوہدری نوید حسین دیرتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے گلکی ڈسپنسری کے افتتاح کا دن 25 دسمبر اس لئے منتخب کیا تاکہ یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر گلکی کی عوام کو یادگار تحفہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ اس جدید ڈسپنسری میں وہ تمام سہولیات میسر ہو گی جو ایک ترقی یافتہ شہر کے ایک اعلی ہسپتال میں میسر ہیں انہوں نے کہا کہ

4

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اس علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اس علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ایوان وزیراعلیٰ میں جا کر بھی اپنے علاقہ کو نہیں بھولے اور وہ دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ وسائل سے محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں اربوں روپے کے پروجیکٹس شروع کیے گئے معیاری سڑکوں کے ذریعے پنجاب،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو ملایا جارہا ہے پہاڑ کاٹ کر آبادیوں کو ملا دیا گیا ہے۔تحصیل کوہ سلیمان کے صحت افزا سات مقامات پر ٹورسٹ وزارت قائم کیے جا رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔اس موقع پرملک واحد بخش،صلاح الدین بزدار،قیوم بزدار،شیر محمد،تگیہ خان،خدابخش اور دیگر موجود تھیشرکاء نے وزیراعلی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار زندہ باد کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی صحتیابی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کیں

ھینڈ آوٹ نمبر 1954/ مورخہ 26دسمبر 2020ء

ڈیرہ غازیخان ( ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دیہی مرکز صحت سرور والی کا دورہ کیا. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اوردیگر افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا. انہوں نے ہسپتال کے گراونڈز اورلانز کو بہتر کرنے،مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی سمیت امور بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دیہی مرکز صحت میں تمام ادویات موجود ہونی چاہئیں. ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بروقت حاضری کو یقینی بنائے. مریضوں او رلواحقین کے ساتھ مشفقانہ رویہ اپنا یاجائے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی.

ھینڈ آوٹ نمبر 1955/ مورخہ 26دسمبر 2020ء

ڈیرہ غازیخان ( ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہوائی سفر کو محفوظ کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں پرندوں کی وجہ سے پرواز میں خلل او رحادثات رونما ہوتے ہیں جس کے پیش نظر ایئر پورٹ کے پانچ کلو میٹر احاطہ میں پرندوں کی اڑان روکنے کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.

5

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی طرف سے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیاگیا ہے جس میں ایئر پورٹ منیجر،وائلڈ لائف، پیسٹ وارننگ، زراعت توسیع، کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور اسسٹنٹ کمشنرز، پی ایچ اے، فاریسٹ آفیسر، انہار، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران کو کہا گیا ہے کہ عوامی آگاہی پیدا کی جائے کہ ریڈ زون میں پرندوں کی خوراک ڈالنے، پرندوں کی افزائش نسل، پرورش گاہ کا قیام، کبوتروں کے اڑنے کے مقابلے کرانے سمیت دیگر سرگرمیاں روکی جائیں مراسلہ کے مطابق ایئر پورٹ سائیٹ پر پرندوں کو شوٹ کرنے کیلئے سٹاف کی تعیناتی، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ، ہوٹلز، میرج ہال اوردیگر خوراک فراہم کرنے والے کاروباری مراکز اور قصاب کو کہا گیا ہے کہ بچی ہوئی خوراک متعلقہ حدود میں نہ پھینکیں، متعلقہ محکمے نالوں کی صفائی، پولٹری فارمز قائم نہ کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں.

یہ بھی پڑھیں :

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

 

%d bloggers like this: