مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بڑی کاروائی،9 مجرمان اشتہاری اور6 عدالتی مفروران سمیت متعدد ملزمان گرفتار،

بڑی تعداد میں اسلحہ ناجائز اور شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پر

ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران9 مجرمان اشتہاری اور6 عدالتی

مفروران گرفتارکیے۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ہونے والے

ملزمان سے 06 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں بر آمد ہوئی،جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔

جن کے قبضہ سے 49 لیٹر شراب دیسی برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ

ضلعی پولیس فرائض منصبی کو بخوبی نبھارہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں سرگرم ہے۔

%d bloggers like this: