مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان :سینما اور تھیٹرزفوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری

این سی اوسی اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر بریفنگ دی گئی اور 16 شہروں میں بڑھتے کورونا کیسزکی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نےپاکستان بھر میں سینما، تھیٹرز اور مزارات فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

این سی اور سی کی جانب سے مزارات کو بھی فوری بند کرنے اور ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک باہر بیٹھ کر کھانا کھانے اور کھانا گھر لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ فوری اقدامات کا تقاضہ کررہا ہے، بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز کے بعد کورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت پوری قوم کو کورونا کی روک تھام کے اقدامات کرنے کا پیغام دے، اس فیصلے کیلئے این سی او سی میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث سفارشات پر عمل تاخیر کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک ہوئے جب کہ وزیر تعلیم شفقت محمود اور سیکریٹری صحت عامر خواجہ نے بھی شرکت کی۔

این سی اوسی اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر بریفنگ دی گئی اور 16 شہروں میں بڑھتے کورونا کیسزکی شرح کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکا بھی جائزہ لیا گیا۔

ادھر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس بھی بلالیا گیاہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس طلب کیاہے۔ تمام بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے رکن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس 16 نومبر کو 11 بجے این سی او سی میں ہوگا۔

%d bloggers like this: