مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ کا فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا رات گئے بغیر پروٹوکول دورہ

منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا رات گئے بغیر پروٹوکول دورہ کیا

اور منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹا دیا

جبکہ ڈی جی اور ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کی حتمی ڈیڈ لائن مانگ لی۔

عثمان بزدار نے سائٹ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کہا کہ بہت برداشت کر لیا

اب کوتاہی اور سستی قطعا قبول نہیں، کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر انڈر پاس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،

منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سے شہریوں کی تکالیف کا احساس ہے۔عثمان بزدار کو دیکھ کر قریبی مارکیٹ کے دکاندار اور تاجر آگئے۔

ایل ڈی اے اور واسا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اتھارٹیز کے حکام کے رویئے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا

اور کہا ایل ڈی اے اور واسا حکام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں،

ہر کام وزیراعلیٰ خود آ کر دیکھے۔

%d bloggers like this: