اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 جنوبی پنجاب صوبے کےلئے آئی جی جیل خانہ جات کی آسامی تخلیق کر دی گئی

جنوبی پنجاب صوبے میں ملتان ریجن،بہاول پور ریجن اور ڈیرہ غازی خان ریجن کی جیلوں کو شامل کیا جائے گا

لاہور: پنجاب حکومت  نے جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بڑا اقدام کیا ہے۔  جنوبی پنجاب صوبے کےلئے آئی جی جیل خانہ جات کی آسامی تخلیق کر دی گئی

 جنوبی پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کا علیحدہ آئی جی ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو دفاتر اور رہائشوں کے لیے اراضی تلاش کرنے کا حکم دے دیا۔

 آئی جی جیل جنوبی پنجاب کے دفاتر اور افسران کی رہائشوں کے لئے پچاس ایکٹر اراضی مختص کی جائے گی۔  محکمہ کی ملکیت ریسٹ ہاوس بھی بنایا جائےگا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کو ہیڈ آف اٹیچ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے میں ملتان ریجن،بہاول پور ریجن اور ڈیرہ غازی خان ریجن کی جیلوں کو شامل کیا جائے گا

محکمہ جیل کی تینوں ریجنوں میں ڈی آئی جیز فرائض سر انجام دے رہے ہیں

%d bloggers like this: