اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچ طلبہ کا احتجاجی کیمپ جاری

طلبا کاکہناتھا کہ ہم زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے بلوچ اور پشتون طلبا کی مفت تعلیم ورہائش کے خاتمے کی سخت مذمت کرتے ہیں

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مین گیٹ پر بلوچ سٹوڈنٹس کاسکالرشپ بحالی کےلیے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔
آج بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سامنے ایک احتجاجی کیمپ کا اہتمام بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان کی طرف سے سکالرشپ کی بحالی کےلیے کیا گیا جس میں طلبا نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پرنعرے درج تھے سکالرشپ بحال کرو ،طبقاتی تعلیم نامنظور ،تعلیم دشمن پالیسیان نامنظور
احتجاجی کیمپ میں موجود طلبا کاکہناتھا کہ ہم زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے بلوچ اور پشتون طلبا کی مفت تعلیم ورہائش کے خاتمے کی سخت مذمت کرتے ہیں اوراسے تعلیم دشمنی سے تشبیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ پہلے سے پسماندہ ہے ،تعلیمی سہولیات نایاب ہیں جس کی وجہ سے حکومت پنجاب نے تینوں صوبائی حکومتوں کی مددسے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کے طلبا کےلیے مفت تعلیم ورہائش کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت کئی سو غریب طلبا پڑھ لکھ کر قوم و ملت کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں مگر پنجاب بھر میں ایک خاص منصوبے کےتحت جامعاتی انتظامیہ ان سیٹوں پرسکالرشپ کا خاتمہ کررہی ہے جس میں سے سرفہرست بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ہے جس نے ریزرو پربھی فیس پالیسی لاگو کی جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی نے اوپن میرٹ پر بھی فیس پالیسی لاگو کی حالانکہ ہمارے یونیورسٹی کے چانسلر گورنرپنجاب جناب چوہدری سرور کا موقف ان کے برعکس ہے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں گورنرصاحب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے موقف پہ قائم ہیں جو صوبوں سے کیا ہے مگر مظاہرین نے گورنر پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پھر ایسے کیوں ہورہا ہے ؟ کیا وجہ ہے؟
مظاہرین نے گورنرپنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب اس اقدام کے خلاف ایکشن لیں اور ہمارے خلاف ہوئے اس ظلم وستم کی خبرگیری کرلیں اور دیگرصوبوں کےساتھ پنجاب کا کیا گیا وعدہ پورا کریں
مظاہرین نے کہا کہ جب تک سکالرشپ بحال نہیں ہوتی تب تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گی

%d bloggers like this: