مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے باعث دنیا کے نصف محنت کشوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا

رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کے وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر کام کے اوقات میں مسلسل کمی آئی ہے

کورونا وائرس کے باعث دنیا کے نصف محنت کشوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا،،

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کردی،، رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کے وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر کام کے اوقات میں مسلسل کمی آئی ہے

جس کی وجہ سے غیر رسمی معیشت کے ایک ارب 60 کروڑ محنت کشوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔

"آئی ایل او مانیٹر تھرڈ ایڈیشن ، کوویڈ 19 اینڈ دا ورلڈ آف ورک” نامی رپورٹ کے مطابق 2020 کی دوسری سہ ماہی میں کام کے اوقات میں کمی

پہلی سہ ماہی سے مقابلے میں کہیں زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔بحران سے پہلے یعنی 2019 کے آخری 4 ماہ کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 5 فیصد تنزلی کا امکان تھا

جو 30 کروڑ 50 لاکھ کل وقتی ملازمتوں کے برابر ہے،، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام بڑے علاقائی گروہوں کی صورتحال بدترین ہوچکی ہے۔

%d bloggers like this: