اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا دنیا کے 162ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد 71سو سے بڑھ گئی

ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،80 ہزار کے قریب مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں

کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

چین میں اب تک جان لیوا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے مزید تیرہ افراد ہلاک ہوگئے، چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہزار دو سو چھبیس ہوگئی۔

ایران میں 14 ہزار 991 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 853 جان کی بازی ہار چکے ہیں

امریکہ میں کورونا سے مزید 7 ہلاکتوں کے بعد تعداد 93 تک پہنچ گئی۔ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جولائی یا اگست تک وائرس پر قابو پالیں گے۔

دیگر کئی ممالک کی طرح کینیڈا نے بھی غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق کینیڈا کے اپنے شہریوں اور مستقل رہائشیوں پر نہیں ہو گا جبکہ امریکی شہریوں، ہوائی جہاز کے عملے اور سفارت کاروں کو بھی کچھ استثنیٰ دیا جائے گا۔

فلپائن حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دے دیا جس کے بعد ملک کے وسطی علاقے کو قرنطینہ کر دیا جائے گا۔

ملائشیا نے بھی غیر ملکی افراد کے لیے دو ہفتوں تک اپنے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا تاکہ وائرس پر قابو پایا جاسکے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

%d bloggers like this: