مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: مئی کے اختتام تک دنیا کی بیشتر ایئر لائنز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ امریکی جریدے ٹائمز کی رپورٹ

ایئر لائنز کے مالی ذخائر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے بیش تر طیارے گراؤنڈ ہو چکے اور نصف سے زیادہ پروازیں خالی جا رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے ایوی ایشن انڈسٹری پر اثرات پر امریکی جریدے ٹائمز نے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق کئی ایئر لائنز تکنیکی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہیں جبکہ مئی کے اختتام تک دنیا کی بیشتر ایئر لائنز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت پر بھی وار کر دیا۔ فضائی سفر کم ہونے سے دنیا کی بیشتر ایئر لائنز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

امریکی جریدے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کئی ایئر لائنز تکنیکی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں۔

ایئر لائنز کے مالی ذخائر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے بیش تر طیارے گراؤنڈ ہو چکے اور نصف سے زیادہ پروازیں خالی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے عالمی ہوابازی کی صنعت بند ہوتی جا رہی ہے۔

اکثر ایئر لائنز کو دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے حکومتی معاونت کی ضرورت پڑے گی۔ اس سلسلے میں دنیا کی تین بڑی ایئر لائن کمپنیاں اپنی حکومتوں سے مدد کی اپیل کر چکی ہیں۔ چند یورپی ایئر لائنز کی جانب سے بھی فوری امداد کی اپیلیں کی جا چکی ہیں۔

امریکی ایئر لائنز نے 50 بلین ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کی ہے۔

برطانوی ایئر لائنز نے وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھا ہے کہ اگر ہنگامی طور پر مالی معاونت نہ کی گئی تو برطانوی ہوا بازی کی صنعت کرونا وائرس کی وبا کے آگے نہیں ٹک سکے گی۔

کئی ایئر لائنز کی جانب سے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر بغیر تنخواہ چھٹیوں پر چلے جائیں جب کہ سینئر ایگزیکٹوز تنخواہوں میں کٹوتی کر لیں۔

%d bloggers like this: