مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں سیاسی جوڑ توڑ کا محاذ پھر گرم

ماضی کے تجر بے کی بنیاد پر، پارٹی میں اکثر یت پیپلز پارٹی سے اتحاد کی مخالف ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی شرائط پر غور شروع کردیا ۔

سیاسی جوڑ توڑ کا محاذ پھر گرم ہوگیا۔ گورنر سندھ کی زیر صدارت کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شہر میں جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کا عزم ظاہر کیا گیا۔جبکہ بلاول بھٹو کی پیشکش کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد جلد ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملے گا۔لیکن متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے عملی اقدامات کے بعد ہی بات چیت کا راستہ کھلے گا۔

سیاسی جوڑ توڑ میں ایم کیوایم پاکستان کو پھر مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی۔ بلاول بھٹو کی متحدہ کو پیشکش کے بعد ۔ تحریک انصاف بھی اپنی اتحادی جماعت کو خود سے جڑے رکھنے کے لئے متحرک ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس بلالیا ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔ اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

دوسر ی جانب بلاو ل بھٹو کی متحدہ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کے بعد پیپلز پارٹی حرکت میں آگئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔اور جلد پارٹی وفد ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے ایم کیوایم سے تسلسل کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایم کیوایم کے ساتھ بات چیت میں آئینی،سیاسی اور انتظامی پیکج پر بات ہوگی۔پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو بھی تیار ہے۔ جس میں میئرز،چیئرمینز کو مزید مالی وانتظامی اختیارات دئیے جائیں گے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔

ابھی خبر ہی آئی تھی کہ ایم کیوایم پاکستان کا موقف بھی آگیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی پیش کش کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ پیپلز پارٹی جب تک عملی اقدام نہیں اٹھا ئے گی ، مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایم کیوایم ذرائع کے مطابق پہلے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی جائے ۔پھر بات چیت شروع ہوگی۔ماضی کے تجر بے کی بنیاد پر، پارٹی میں اکثر یت پیپلز پارٹی سے اتحاد کی مخالف ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی شرائط پر غور شروع کردیا ۔

%d bloggers like this: