مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاور سیکٹر

نئے سال کا تحفہ : حکومت نے عوام پر پٹرول اور گیس بم گرادیا

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا،جنوری کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 151.82روپے مقررکی گئی ہے ۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پاکستانیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔

حکومتی اعلامیہ کے تحت پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے دس پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے آٹھ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے نرخ کے بعد پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

دوسری طرف حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ماہ جنوری 2020کے لیے کیا گیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا،جنوری کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 151.82روپے مقررکی گئی ہے ۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے 79 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے مقررکیا گیاہے ۔ دسمبر میں گھریلوسلنڈر کی قیمت 1513.69 روپے مقررتھی

%d bloggers like this: