مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’ٹک ٹاک‘ رواں برس پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ

متوسط، غریب اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان فنکار اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے ٹک ٹاک کا سہارا لے رہے ہیں۔

دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتی ایپ ٹک ٹاک رواں برس پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ بن گئی۔ 

پاکستان کے متوسط، غریب اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان فنکار اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے ٹک ٹاک کا سہارا لے رہے ہیں۔

عثمان عاصم پنجاب کے شہر وزیر آباد کے ایک بازار میں ہول سیل کی دکان چلاتے ہیں،، ٹک ٹاک پردی فیمس مولویکے نام سے مشہورہیں،، عثمان کے ٹک ٹاک پر ساڑھے پانچ کروڑ لائکس اور 20 لاکھ فالوورز ہیں۔ 

سیالکوٹ کے ایک پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی نائلہ جٹ بھی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔ ان کے ڈیڑھ کروڑ لائکس اور سات لاکھ کے قریب فالوورز ہیں،، کہتی ہیں میں پڑھی لکھی نہیں ہوں،، لیکن پھر بھی میں اس ایپ کے ذریعے باآسانی ویڈیوز بنا لیتی ہوں جو فوراً ہٹ بھی ہو جاتی ہیں۔

ٹک ٹاک پر اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے والوں کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے ملنے والے ایکسپوژر کے ذریعے اُنہیں اپنا ٹیلنٹ ٹی وی یا بڑی سکرین پر دکھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

%d bloggers like this: