مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’یوٹیوب‘ پر ایک سال میں ریکارڈ کمائی کرنے والے کون ہیں؟

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10 کانٹینٹ پروڈیوسرز میں کوئی بھی جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے باشندے کا چینل نہیں۔

امریکی جریدےفوربزنے ویڈیو ویب سائٹیوٹیوبپر ایک سال میں ریکارڈ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی،، سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 8 سالہ بچے ریان کجی کا تعلق امریکا سے ہے جب کہ تیسرے نمبر پر کمائی کرنے والی 5 سالہ بچی کا تعلق روس سے ہے۔

فوربز کے مطابق یکم جون 2018 سے یکم جون 2019 تک یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کے 10 چینلز نے مجموعی طور پر 16 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 8 سالہ امریکی بچہ ریان کجی ہے،، جس نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال 40 لاکھ امریکی ڈالر زیادہ کمائے۔ ریان نے سال میں مجموعی طور پر چار ارب پاکستانی روپوں سے زائد کمائی کی۔

تیسرے نمبر پر کمائی کرنے والی 5 سالہ بچی کا تعلق روس سے ہے۔ بچی نے پاکستانی ڈھائی ارب سے زائد کمائے۔

دوسرے نمبر پر کمائی کرنے والا چینل 30 سال کی عمر کے چند کلاس فیلوز کا چینل ہے جنہوں نے امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران چینل بنایا۔ ڈیوڈ پرفیکٹ نامی یو ٹیوب چینل نے سال میں تین ارب پاکستانی روپے کمائے۔

 سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10 کانٹینٹ پروڈیوسرز میں کوئی بھی جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے باشندے کا چینل نہیں۔

%d bloggers like this: