اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت بھی منظور

احتساب عدالت سکھر نےسابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  خورشید شاہ کو پچاس لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

احتساب عدالت سکھر نےسابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  خورشید شاہ کو پچاس لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ 

آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ پیشی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں5  روز کی توسیع دی گئی تھی اور  نیب کو دوبارہ 17 دسمبر کو پیش کرنے اور ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

پیپلزپارٹی رہنما کو ایمبولینس میں عدالت لایا گیا تھا۔ 

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں دوبارہ جج امیر علی مھیسر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

پیپلزپارٹی رہنما کو این آئی سی وی ڈی اسپتال  سے ایمبولینس کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا جہاں پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور
کیں۔ 

سماعت کے آغاز پر نیب کی جانب سے عدالت سے استدعا کی کہ خورشید شاہ کا مزید پندرہ روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے جس پر خورشید شاہ کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ 87 روز گذر گئے ہیں لیکن نیب اب تک شواہد پیش نہیں کرسکا ہے،

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں نیب چیئرمین نے دس دسمبر کو لیٹر لکھا ہے جس پر جج امیر علی مھیسر نے کہا کہ 16 دسمبر کو خورشید شاہ کی گرفتاری کو 90 دن پورے ہورہے ہیں اب تک ریفرنس پیش نہیں کیا گیا اگر آئندہ سماعت پر ریفرنس پیش نہیں کیا گیا تو قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ 

اس موقع پر جج نے خورشید شاہ سے بھی پوچھا کہ شاہ صاحب آپ کا علاج کیسا چل رہا ہے جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا علاج ٹھیک چل رہا ہے تاہم اس کے بعد احتساب عدالت کے جج نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو انہیں دوبارہ 17 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت ریفرنس پیش کیا جائے بصورت دیگر قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود رہی اور انہوں نے خورشید شاہ پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ 

%d bloggers like this: