اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سکھر:مقامی نہر سے نایاب ڈولفن برآمد

دریائے سندھ میں پانی کم ہونے کی وجہ سے ڈولفن نہروں میں چلی جاتی ہیں ڈولفن کو ریسکیو کیا گیا ہے

سکھر: دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث فیض گنج نہر میں  سے نایاب ڈولفن برآمد ہوئی ہے۔

 انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لئے قائم محکمے نے نایاب ڈولفن کو بحفاظت نکال لیا نایاب ڈولفن کو دوبارہ دریائے سندھ سکھر میں چھوڑا جائےگا۔

اعداد وشمار کے دریا ئے سندھ میں   ڈولفن کی کل تعداد 1000 ہزار کے لگ بھگ  ہے انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لئے قائم محکمے کی عدم دلچسپی کے باعث نایاب نسل کی ڈالفن کی نسل کم ہوتی جا رہی ہے۔

خیرپور کے قریبی علاقے فیض گنج کے نہر میں بلائنڈ ڈولفن مقامی لوگوں کو پھنسی ہوئی نظر آئی تو نایاب نسل کی ڈولفن کو لوگ نہر میں دیکھنے کے لئے جمع ہوگے جس کے بعد لوگوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمے کو اطلاع دی جس کے بعد انہوں نے ریسکیو کیا ہے۔  دریائے سندھ میں پانی کم ہونے کی وجہ سے ڈولفن نہروں میں چلی جاتی ہیں ڈولفن کو ریسکیو کیا گیا ہے نایاب ڈالفن کو دوبارہ دریائے سندھ سکھر میں چھوڑا جائے گا۔

%d bloggers like this: