مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کےعلاقہ قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ,15 مسافر جاں بحق

حادثے کے بعد دونوں گاڑیاں روڈ سے نیچے کھائی میں گرگئیں اور ان میں آگ بھڑک اٹھی،

بلوچستان کےعلاقہ قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ۔ علی الصبح پٹرول سے بھری پک اپ مسافر بس سے ٹکراگئی ۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، 15 مسافر جھلس کر جان کی بازی ہارگئے ۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ناقابل شناخت ہوگئیں ۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کہتے ہیں حادثہ ایرانی پیٹرول سے بھری پک اپ کی وجہ سے پیش آیا ہے

قلعہ سیف اللہ میں صبح پانچ بجے ہولناک ٹریفک حادثے سے کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی،حادثہ مسلم باغ کے علاقہ مہترزئی ٹاپ پر اس وقت پیش آیا جب ایرانی پٹرول سے بھری پک اپ گاڑی مسافر بس سے جاٹکرائی۔

حادثے کے بعد دونوں گاڑیاں روڈ سے نیچے کھائی میں گرگئیں اور ان میں آگ بھڑک اٹھی، آگ اس قدر شدید تھی کہ گاڑیوں میں موجود مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا ۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے بیشتر افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں ۔ حادثہ میں بس کا ایک مسافر معجزانہ طورپربچ گیا، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی کے مطابق حادثہ ایرانی پٹرول سے بھری پک اپ کی وجہ سے پیش آیا جوکوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ جارہی تھی ۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سال اکتوبر میں قلات کے قریب بھی اسی نوعیت کے حادثے میں کمشنر مکران کیپٹن طارق زہری جاں بحق ہوئے۔

حکومت نے ایرانی پٹرول کے کاروبار پر پابندی بھی عائد کی لیکن سیاسی دباؤ کی وجہ سے فیصلے پرعمل درآمد نہیں ہوسکا

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

%d bloggers like this: