مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لندن حملے کا ملزم کشمیر میں ٹریننگ کیمپ بنانا چاہتا تھا

خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں اپنا کنٹرول حاصل کرکے شرعی قانون قائم کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے انہیں وسائل بھی دستیاب تھے۔

نئی دہلی :لندن برج پر حملے میں ملوث حملہ آور ، عثمان خان نے بھارتی ایجنسیوں کی فنڈنگ سے کشمیر میں فوجی ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔

عثمان خان کو اسٹاک ایکسچینج دہشت گردی کے منصوبے میں سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انہوں نے بورس جانسن کے گھر پر بھی حملے کا منصوبہ بنایا تھا ، جو 2012 میں لندن کے میئر تھے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق حملے کے بعد ان کے کشمیرمیں روابط کاانکشاف ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اسکول چھوڑ دیا تھا اور نو عمری میں برطانیہ میں انٹرنیٹ پر بنیاد پرست اسلام کی تبلیغ شروع کردی تھی جہاں ان کی کافی فالورشپ تھی۔

لندن میں سرگرم بھارت کے حق میں لابنگ کرنے والےچند سرگرم کارکنوں سے خان کی میٹنگز کا بھی انکشاف ہوا ہے جن کی طرف سے خان کو کشمیر میں اپنے اہل خانہ کی زمین پر ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کے لئے فنڈنگ کی یقین دہانی کروائی گئی۔

خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں اپنا کنٹرول حاصل کرکے شرعی قانون قائم کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے انہیں وسائل بھی دستیاب تھے۔

انہیں پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں بھی بھیجا گیا تھا جہاں ان کا فوجی ٹریننگ کیمپ مدرسہ کی صورت میں قائم کرنے کا منصوبہ تھا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیاتھا کہ وہ برطانیہ لیٹر بم بھیجیں گے اور برطانوی نسل پرست گروہوں کو نشانہ بنائیں گے۔

%d bloggers like this: