اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت کی تینوں فورسزمیں سب سے زیادہ شمالی ریاستوں اور پنجاب سے جوان شامل ہیں

شمالی ہندوستان سے بھارتی بری فوج،فضائیہ اور بحریہ میں سب سے زیادہ جوان شامل ہوتے ہیں۔

نئی دہلی،:

شمالی ہندوستان سے بھارتی بری فوج،فضائیہ اور بحریہ میں سب سے زیادہ جوان شامل ہوتے ہیں۔شمال کی ریاستوں میں نان آفیسر نفری پنجاب سے زیادہ بھیجی جار ہی ہے ۔جبکہ ہریانہ سے زیادہ جوان فضائیہ اوربحریہ میں شامل ہو رہے ہیں۔

وزارت دفاع کی جانب سے گذشتہ ہفتے لوک سبھا میں جو اعداد و شمار پیش کیے گئے تھے ، ان میں ملک بھر سے مسلح افواج میں فوج کی ریاستی نمائندگی کے بارے میں تفصیل سے شمال مغربی ریاستوں چندی گڑھ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، ہریانہ اور دہلی کے اعداد و شمار دیے گئے ہیں۔

فوج کے پاس 11.54 لاکھ فوجی اور جے سی او ہیں ، جن میں سے 2.52 لاکھ کا تعلق شمال مغربی ریاستوں سے ہے۔ صرف پنجاب ہی 89,893سپاہی اور جے سی او بھیجتا ہے – جو کل طاقت کا 7.78 فیصد ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بری فوج اپنے موجودہ 43000افسروں کے ڈومیسائل ریکارڈ کو مرتب نہیں کرتی ۔ جبکہ فضائیہ اور نیوی کے پاس یہ ریکارڈ موجود ہے ،

جس کا انکشاف لوک سبھا میں کیا گیا ہے۔
2011 کی مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب ، ہماچل پردیش ، ہریانہ ، دہلی ، جموں و کشمیر اور چندی گڑھ کی اجتماعی آبادی بھارت کی مجموعی آبادی کا صرف 7.47 ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس کے باوجود ، 1.29 لاکھ افراد پر مشتمل فضائیہ میں سے 20483یعنی (15.85) فیصد شمال مغربی ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہریانہ 13524افراد یعنی ملک کے کل 10.46 فیصد افرادکے ساتھ سرفہرست ہے۔

بحریہ میں ، شمال مغربی ریاستوں کا حصہ 19.36فیصد ہے۔ بحریہ کے 50140میں سے 11258سیلز میں ان ریاستوں سے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ہریانہ ایک بار پھر 6114سیلز مین کے ساتھ آگے ہے یعنی یہ کل طاقت کا 10.51فیصد ہے۔

مجموعی طور پر ، ان تینوں دستوں میں 13,41,944 جوان ، جے سی او ، ایئر مین اور سیلز مین شامل ہیں۔ شمال مغربی ریاستوں میں سے 2,84,440 افراد شامل ہیں جو کل کا (21.19) فیصد ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اترپردیش ، جو ملک کی آبادی کا 16.50 ہے ،کابھی ان تینوں افواج میں سب سے بڑا حصہ ہے – جس کے بری فوج میں 1,74,309 ، فضائیہ میں 32,817اور بحریہ میں 11,256 افراد شامل ہیں۔

%d bloggers like this: