اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا میں ایوی ایشن کی عالمی صنعت خسارے کا شکار

عالمی معیشت کی سست روی ، سیاسی بے یقینی اور آپریشنل رکاوٹوں کی وجہ سے ہوا بازی کی صنعت ایک چیلنجنگ مرحلے سے گزر رہی ہے۔

نیویارک ،

عالمی معیشت کی سست روی ، سیاسی بے یقینی اور آپریشنل رکاوٹوں کی وجہ سے ہوا بازی کی صنعت ایک چیلنجنگ مرحلے سے گزر رہی ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایسوسی ایشن آف ایشیا پیسیفک ایئر لائن نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کی صنعت ایک چیلنجنگ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں اسٹریٹجک ترقی اور منافع کم ہونے کی وجہ سے ہوا بازی انڈسٹری خسارہ کا شکار ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے ‘اس کے باوجود بھی ایشیا پیسیفک مسلسل ان رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے ایوی ایشن صنعت میں کافی نمایاں کردار انجام دے رہی ہے’۔

ایشیا پیسی فک ایسوسی ایشن کے صدور کی 63ویں اجلاس کے دوران اے اے پی اے کے ڈائریکٹر جنرل اینڈریو ہرڈمن نے کہا ‘کامیابی خود بخود ہمیں نہیں مل سکتی جب تک ایوی ایشن صنعت میں رکاوٹیں بنی رہیں گی’۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انھوں نے کہا ‘سبھی ملکوں کی حکومتوں کو چاہیے کے وہ اس صنعت کی ترقی پر نظر ثانی کریں اور مکمل طور پر اس صنعت میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو ختم کرئیں’۔

اے اے پی اے کی طرف سے اسمبلی میں کہا گیاکہ ‘ ایوی ایشن صنعت میں سبھی اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ کام کر کے اس پریشانی کا حل نکالنا ہو گا’۔

ایک بین الاقوامی اردو نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق اے پی اے نے حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی ایوی ایشن کے اخراجات پر تقلید کی ضروریات کو استعمال کرنے سے باز رہے۔

اس نے حکومتوں، صنعت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ اعتماد اور شفافیت کی بنیاد پر تعمیر سائبر سیکیورٹی کے لئے عالمی اور علاقائی انداز اپنائے اور سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرئیں۔

%d bloggers like this: