اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ایم کیوایم وفاقی حکومت سے مایوس

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی میں سیوریج کاکوئی نظام نہیں، تمام چیزوں کی سب سے زیادہ ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم) پاکستان وفاقی حکومت سے مایوس ہوگئی ہے۔

آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مایوس ہے، وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162 ارب کا اعلان کیا مگر ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکا۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہتے ہیں، کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے اور پی ٹی آئی ارکان نے اس شہر کو کیا دیا؟

عامر خان کا کہنا تھا کہ میئر کے پاس اختیارات نہیں، وہ گریڈ ایک سے 4 کا ملازم تک بھرتی نہیں کرسکتا، اختیارات کے بغیر میئر کام کیسے کر ےگا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نے مزید کہا کہ کراچی میں سیوریج کاکوئی نظام نہیں، تمام چیزوں کی سب سے زیادہ ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

%d bloggers like this: