اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پابندی اُٹھنے کے بعد ایرانی ٹماٹروں کی پاکستان آمد شروع

کوئٹہ میں  تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایرانی ٹماٹر اور سیب کی درآمد پر جو پابندی  لگائی ہے اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔.

کوئٹہ :  حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی ٹماٹر کی درآمد پر ایک مہینے کے لیے  پابندی اٹھا دی گئی ہے ۔ دو دن میں 13 ایرانی ٹریلر گاڑیوں پر مشتمل ٹماٹر کے لوڈ سرحدی شہر تفتان سے پاکستان کے دیگر شہروں کے لئے روانہ کر دیے گئے ۔

پاکستان میں ٹماٹر کی قلت کو ختم کرنے کے لیے ایران نے کمر کس لی، ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے 13 ایرانی ٹریلر گاڑیوں پر مشتمل ٹماٹر کے لوڈ پہنچ گئے ہیں اور مزید بھی آرہے ہیں ۔

ایرانی حکومت پاکستان کے لیے ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر برآمد کریگی۔ اس وقت ملک میں ٹماٹر کی مصنوعی قلت ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد ہونے سے قیمتیں معمول پر آسکتی ہے۔

کوئٹہ میں  تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایرانی ٹماٹر اور سیب کی درآمد پر جو پابندی  لگائی ہے اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔.

ٹماٹر کی درآمد کا  کوئٹہ کے شہریوں نےخیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے ملکی سطع پر ٹماٹر کی ویمتوں میں استحکام پیدا ہوگا-

%d bloggers like this: