اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں سے زیادتی کرکے انہیں قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ملزم کا 164کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے دی ۔

چونیاں میں بچوں سے زیادتی کرکے انہیں قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزاد نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔

سرکاری وکیل نے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کےلیے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا ۔

ملزم کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں درخواست گزاری کہ ملزم سہیل شہزاد 2اکتوبر سے جسمانی ریمانڈ پر ہے،ملزم علاقہ مجسریٹ کے روبرو 164کا بیان ریکارڈ کرانا چاہتا ہے،

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ملزم کا 164کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے دی ۔

ملزم کو 164کا بیان ریکارڈ کرانے کےلیے علاقہ مجسریٹ کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ رواں سال جون سے 8 سے 12 سال کی عمر کے 4 بچے لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ 16 ستمبر کی رات کو 8 سالہ فیضان لاپتہ ہوا تھا۔

ان میں سے 3 بچوں کی لاشیں 17 ستمبر کو چونیاں بائی پاس کے قریب مٹی کے ٹیلوں میں سے ملی تھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

علاوہ ازیں لاقانونیت اور لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ میں پولیس کی ناکامی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

بعد ازاں یکم اکتوبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چونیاں واقعے کے ملزم سہیل شہزاد کی گرفتاری کا اعلان ایک تفصیلی پریس کانفرنس بھی کیا تھا اور بتایا تھا کہ ملزم کی شناخت کے لیے کن طریقہ کاروں کو استعمال کیا۔

وزیراعلیٰ نے تصدیق کی تھی کہ یہ ملزم ریپ کے بعد قتل ہونے والے ان چاروں کیسز کے پیچے تھا جبکہ ساتھ ہی ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت ہوگی۔

%d bloggers like this: