مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کافیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے  ریسکیو ایمرجنسی سروسزمیں ایمبولینس کی کمی فوری طور پر دور کرنے کاحکم بھی دے دیاہے ۔

لاہور:پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کافیصلہ  کیا گیاہے، اس منصوبے پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے  ریسکیو ایمرجنسی سروسزمیں ایمبولینس کی کمی فوری طور پر دور کرنے کاحکم بھی دے دیاہے ۔

پنجاب ایمرجنسی کونسل کے اجلاس میں نئی ایمبولینسیں خریدنے کی اصولی منظوری  کے علاوہ وزیراعلیٰ نے دوران ٹریننگ ریسکیورز کو خصوصی وظیفہ دینے کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے ۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کو ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ نئے ڈی جی ریسکیو سروسز 1122کی تعیناتی تک اضافی چارج ڈاکٹر رضوان نصیر کو دیا جائے گا-

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کاعمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت  بھی کی ہے ۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ریسکیورز کے سروس قواعد،بھرتی،ٹریننگ او رپروموشن کے امور کا جائزہ  بھی لیا گیا۔ دوران سروس جاں بحق ہونے والے ریسکیورز کے لئے مالی ا مداد اور انشورنس کی تجاویز پر غوربھی ہوا۔

ریسکیورز کے لئے مالی امداد کا معاملہ محکمہ فنانس اور ریگولیشن کی اجازت سے مشروط کردیا گیاہے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جوتمام امور کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

آج ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیاہے کہ پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہوگا-

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر میں سیفٹی کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مریضوں کی ٹرانسفر کا فول پروف سسٹم بنایا جائے اور ایس او پی فوری طو رپرمرتب کئے ۔

انہوں نے کہا کہ ایمبولینس اور آلات کی پرچیز کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیاجائے-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس بھی ہوا۔ طلبہ کے لئے این سی سی کی طرز پر کمیونٹی سیفٹی پروگرام شروع کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا-

صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، اراکین صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام جلاس میں شریک ہوئے۔

%d bloggers like this: