اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ: 14 لاکھ سے زائددرخواستیں موصول، رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 14دن باقی

کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

1اسلام آباد:عوام کی سہولت کے پیش نظر رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے: نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کےلئے اب تک  14 لاکھ سے زائددرخواستیں موصول ہوچکی ہیں،  رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 14دن باقی  ہیں۔

ترجمان نادرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کے تحت ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ملک کے تمام علاقوں سے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، اس سلسلے میں اپنے ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 16 لاکھ سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

ترجمان نادرا کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں 179,055 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں 122358, ضلع ملتان میں 65,345 افراد،  بہاولپور میں 51941 افراد، اور پشاور میں 39555 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔

مزید براں کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

ترجمان نادرا کی جانب سے عوام سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنا گھر حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹ http://nphp.nadra.gov.pkپر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

%d bloggers like this: