مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد:کیوبا کے نائب صدر کا قومی ادارہ صحت کا دورہ

میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی قیادت میں قومی ادارہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا  رہی ہیں۔

اسلام آباد: کیوبا کے نائب صدر  ڈاکٹر رابرٹو مورالس اوجیڈا قومی ادارہ صحت اسلام آباد کا دورہ کیاہے ، اس موقع پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل پروفیسر عامر اکرام نے ادارے کی کارکردگی منصوبوں اور آصلاحات پر بریفنگ دی ۔

میجرجنرل عامر اکرام نے کہا کہ ادارہ ویکسین کی تیاری اور بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے اہم قومی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

کیوبا کے نائب صدر نے ادارے کی  کارکردگی کو سراہا ادراے کے ساتھ کام میں دلچسپی کا اظہاربھی کیا۔کیوبا کے نائب صدر ڈاکٹر رابرٹو مورالس اوجیڈا نے ویکسین کی تیاری کے پلانٹ اور لیبارٹریز کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر کیوبا کے نائب صدر نے کہا کہ قومی ادارہ صحت صحت عامہ کے شعبے میں اہم ذمہ داری نبھا رہا ہے ۔

میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی قیادت میں قومی ادارہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا  رہی ہیں۔ اصلاحات کے ذریعے اس ادارے کو عالمی معیار کے مطابق استوار کیا جارہاہے۔

%d bloggers like this: