اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر کا سودا اس ملک کی عوام کو منظور نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم خود پر حکومت کا ہر ظلم برداشت کر سکتے ہیں لیکن عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔

کندھ کوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا اس ملک کی عوام کو منظور نہیں ہے۔ میں عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا۔

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ میں عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا۔ عوام ظالم حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی ہے۔ اس ظالم عمران خان کا استعفیٰ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف سننے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔ آج کے نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان ہی اچھا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان بتائیں ایک کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا ؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم خود پر حکومت کا ہر ظلم برداشت کر سکتے ہیں لیکن عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو بغیر جرم کے جیل میں قید کر دیا گیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  نے کہا کہ حکومت ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے تو ڈال دے لیکن غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تو نہ چھینے۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف موت کے دہانے پر ہیں، نیب چیئرمین بتائيں یہ کیسے ہوا؟بلاول بھٹو

کشمیر کے معاملے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا سودا اس ملک کی عوام کو منظور نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کشمیر کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کی۔

%d bloggers like this: