مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرتار پور کے بعد ہندو برادری کے لئے پاکستان کا ایک اور تحفہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس مندر کی افتتاحی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی,افتتاحی تقریب میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد شریک ہوئے۔

اسلام آباد: کرتار پور کے بعد ہندو  برادری کے لئے پاکستان کا ایک اور تحفہ سامنے آیاہے۔  ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ سیالکوٹ میں 1000 سال پرانےمندر شیولا تیجا سنگھ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد اسے بحال کر دیا گیاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس مندر کی افتتاحی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی,افتتاحی تقریب میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد شریک ہوئے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق تقریب میں اوقاف پراپرٹی بورڈ کےسربراہ عامر احمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق شیولہ تیجا انگھ کی مرمت 70 سال بعد ہوئی ہے ۔ تقریب کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ پاکستان اقلیت دوست ملک ہے۔

%d bloggers like this: