مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اشتعال انگیز تقاریر الطاف حسین کو لے ڈوبیں، بانی کے ساتھ ایم کیو ایم بھی زوال پذیر

بانی ایم کیوایم  الطاف حسین کی مضبوط گرفت میں  ایک  ایم کیوایم  آج کئی  ٹکڑوں میں  بٹ چکی ہے ۔

کراچی: بانی ایم کیوایم  کو رواں سال گیارہ جون کو  بھی اشتعال انگیز تقریر کیس میں گرفتار کیا گیا۔آج وہ ضمانت میں توسیع کے لئے  تیسری بار برطانوی پولیس اسٹیشن پہنچے  تو ان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔اسی  اشتعال انگیز  تقریر   سے بھڑکنے والی آگ نے ایم کیوایم  کے اتحاد کو بھی جلا کر راکھ کردیا ۔

بانی ایم کیوایم  الطاف حسین کی مضبوط گرفت میں  ایک  ایم کیوایم  آج کئی  ٹکڑوں میں  بٹ چکی ہے ۔

الطاف حسین کو  رواں برس  11 جون  کو  نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں لندن کے پولیس اسٹیشن میں رات گزارنا پڑی تھی۔بعد میں ان کی ضمانت ہوگئی۔ ضمانت میں توسیع کے لئے    وہ  4 ماہ میں تیسری بار آج  برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔

آخری بار وہ 12  ستمبر کو   ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔بانی ایم کیوایم پر  22 اگست 2016 کوکراچی میں اشتعال و نفرت انگیز تقریر کرکے عوام کو  تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔

دوسری جانب  اشتعال انگیز تقریر کے بعد   پارٹی  کا زوال شروع ہوگیا۔ پارٹی  ہیڈآفس نائن زیرو سمیت پارٹی دفاتر سیل کردیئے گئے۔ جن میں سے بیشتر اب تک بند ہیں۔

پارٹی  قائدین نے بانی ایم کیوایم سے راہیں جدا کرلیں۔ اور ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی کی قیادت  سنبھالی ۔اس طرح پارٹی دو حصوں ایم کیوایم لندن اور ایم کیوایم پاکستان  میں  بٹ گئی لیکن شروع سے ہی فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی ارکان کے درمیان اختیارات کے معاملے پر  رنجشیں  جاری رہیں۔

3 مارچ 2018سینٹ  انتخابات کے دوران  پارٹی میں نووارد کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر  یہ خلیج  انتہا کو پہنچ گئی۔  اور ایم کیوایم کے ایک نئے دھڑے  نے جنم لیا۔

ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ وجود میں آئے۔ بعد میں پارٹی قیادت کی جنگ  الیکشن کمیشن پہنچی۔26مارچ 2018 کو الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ایم کیوایم کنونیر شپ سے ہٹا دیا۔فاروق ستار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا در کھٹکھٹایا تو 29 مارچ کو  عدالت نے فاروق ستار کو  ایم کیو ایم کی کنوینر شپ پربحال کردیا لیکن نظرثانی اپیل پر  عدالت عالیہ نے  الیکشن کمیشن  کے فیصلے کے خلاف فاروق ستار کی اپیل مسترد کرتے ہوئے  خالد مقبول صدیقی کو  ایم کیوایم کا کنوینئر قرا ر دیا۔

%d bloggers like this: