مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورکمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سینیئر قیادت کو بھی طلب کرلیا ہے

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی کورکمیٹی کا اجلاس آج دوسرے روز بھی ہوا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کورکمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سینیئر قیادت کو بھی طلب کرلیا ہے۔ پی پی کورکمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کے طریقہ کار پر بحث کی گئی ۔

سید یوسف رضا گیلانی ،شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر،سید قائم علی شاہ ، مراد علی شاہ ، مولا بخش چانڈیو، ہمایوں خان، وقار مہدی اجلاس میں موجود تھے۔

سید  نوید قمر، نفیسہ شاہ، حسن مرتضی، مرتضی وہاب ،قادر پٹیل ،سعید غنی، حیدرزمان قریشی، فیصل کریم کنڈی، منظور وسان اور قمرزمان کائرہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

تاج حیدر، ناصر شاہ، چوہدری لطیف اکبر، رحمان ملک اور چوہدری منظور احمد بھی اس موقع پر موجود  تھے۔

اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کی ۔

پی پی پی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ کامیاب ہو گا جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنا مؤقف دے دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا شیڈول طے نہیں ہوا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے خلاف پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہی ہے جس کا آغاز کراچی سے 18 اکتوبر کو ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو 23 اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد 26 اکتوبر کو کشمور میں جلسہ کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا جائیں گے۔

%d bloggers like this: