مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں مالی فراڈ سے متعلق چھان بین جاری

ڈی جی نیب کراچی  کا کہناہے کہ نیب تفتیشی ٹیم  کو ہدایت کی گئی ہے کہ  انکوائری مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار تیز کرے۔

کراچی: قومی احتساب بیورو کی ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں  مالی فراڈ سے متعلق چھان بین جاری ہے ، 30 متاثرین   نے اب تک مالی فراڈ پر نیب سے رابطہ کیا ہے۔

ڈی جی نیب کراچی  کا کہناہے کہ نیب تفتیشی ٹیم  کو ہدایت کی گئی ہے کہ  انکوائری مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار تیز کرے۔

قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اس کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں کے  غیرقانونی اثاثوں کا کھوج لگایا جائے۔

ڈی جی نیب کراچی کا کہناہے کہ متاثرین کو نیب سے رابطہ کرنے کے لئے تمام ذرائع ابلاغ کا استعمال کیا جائےگا۔

خیال  رہے کہ نیب کراچی نے عاطف زمان کےفراڈ کےمعاملےپرمتاثرین سے درخواستیں  26ستمبر کو مانگ لی تھیں۔

قومی احتساب بیورو کا کہناہےکہ  عاطف زمان کی جانب سے ٹائروں کےبزنس میں فراڈ اوردھوکہ دہی کےمعاملے میں ٹی وی اینکرمرید عباس کا بھی قتل ہوا ہے۔

کروڑوں روپےکی سرمایہ کاری کےذریعے کثیرمنافع کمانےکےلالچ میں گرفتار ملزم عاطف زمان نے شہریوں کےساتھ فراڈ اوردھوکہ دہی کی جس پرنیب کراچی بیورو نےمتاثرین کو نیب میں 20 روزمیں درخواستیں جمع کرانےکیلئےاشتہاردیا گیا۔

قومی احتساب بیوروکی طرف سے جاری کئے گئے اشتہار میں درخواست گزاروں کو کہا گیا ہےکہ وہ اصل شناختی کارڈ کی کاپی کےساتھ تمام دستاویزات تصدیقی شدہ حلف نامے کےساتھ نیب کراچی کو جمع  کرائیں۔

یاد رہے کہ 9 جولائی کو اینکرمرید عباس کو ڈیفنس کےعلاقے میں قتل کیا گیا،،23 جولائی کو مرید عباس کےقتل میں نامزد ملزم عاطف زمان نے سیشن عدالت میں قتل کےجرم اسےاعتراف کرنےسےانکارکردیا تھا۔

%d bloggers like this: