مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار دے دی ہے۔

عدالت عالیہ  نے نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دوررکنی ڈویژنل بنچ میں شامل  جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔ جج ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار دی جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

فیصلے میں  عدالت نے کہا کیس کی پیپر بکس کی تیاری ہو چکی ہے، فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں، کیس مزید 2 ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

%d bloggers like this: