مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق شاہی مہمان اسی روز چیریٹی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے، برطانوی شہزادہ اور شہزادی 16اکتوبر کوصوبہ پنجاب کے دارالحکومت  لاہور کا دورہ کریں گے۔

شہزادہ ولیم  اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیاہے ۔

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ برطانوی شہزادہ اور ان کی اہلیہ 14اکتوبر کو رات 9بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔

شاہی جوڑا 15اکتوبر کو صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن 15 اکتوبر کو ایک سکول کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہی مہمان اسی روز چیریٹی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے، برطانوی شہزادہ اور شہزادی 16اکتوبر کوصوبہ پنجاب کے دارالحکومت  لاہور کا دورہ کریں گے۔

لاہور میں شاہی مہمان بادشاہی مسجد  اور ایس او ایس ویلج کا دورہ بھی کریں گے،شہزادہ اور شہزادی لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ شاہی جوڑا 17اکتوبر کو صوبہ خیبرپختونخوا کےشمالی ضلع چترال کا دورہ کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق شاہی مہمان 18اکتوبر کو واپس برطانیہ روانہ ہوجائینگے

%d bloggers like this: