اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے منظور کرلیے

کراچی میں لانڈھی سے نمائش تک 21 کلومیٹر کا ییلو بس ریپڈ ٹرانزٹ ، بی آر ٹی کوری ڈور منصوبہ منظور کرلیا گیا۔

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ایکنیک کا اجلاس ہوا جس میں ہائی ویز اور انفراسٹرکچر کے اربوں روپے کے منصوبوں کی منظور ی گئی ۔ 

ایکنک نے کرتار پور راہداری کے منصوبے کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے۔ 

کراچی میں لانڈھی سے نمائش تک 21 کلومیٹر کا ییلو بس ریپڈ ٹرانزٹ ، بی آر ٹی کوری ڈور منصوبہ منظور کرلیا گیا۔

ییلو بس ٹرانزٹ منصوبے کی منطوری بھی دے دی گئی ہے ۔  پر 61 ارب 43 کروڑ روپے لاگت آئے گی
منصوبے میں سرمایہ کاری ورلڈ بینک کرے گا۔

ییلو بس ٹرانزٹ منصوبے پر 28 اسٹیشنز ہوں گے جن پر 268 بسوں کی سہولت موجود ہو گی
منصوبے سے 3 لاکھ شہری روزانہ فائدہ اٹھائیں گے۔

پشاور سے طورخم کے لئے 47.55 کلومیٹر طویل موٹروے پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ۔

پشاور طورخم کے پیک منصوبے پر 36 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ،منصوبے پر 34 ارب روپے ورلڈ بینک لگائے گا

 ڈھرکی،رحیم یارخان،بہاولپور اور چشتیاں کے 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ۔ بجلی گھروں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کا مقصد جنوبی علاقوں کو توانائی کی بہتر فراہمی ہے۔ 

اجلاس میں گوادر پورٹ کے مشرقی کنارے پر 4 رویہ ایکسپریس وے تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ،
19 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کو مستقبل میں 6 رویہ کرنے کی گنجائش رکھی جائے گی ۔

ایکسپریس وے منصوبہ مکمل ہونے سے گوادر پورٹ مکران کوسٹل ہائی وے سے لنک ہو جائے گی ۔منصوبے کے تحت ایکسپریس وے پر ایک انٹرچینج اور 4 پل بنائے جائیں گے۔ ایکسپریس وے پر پیدل چلانے والوں کے لئے بھی 4 مقامات پر پل تعمیر کئے جائیں گے۔

داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ، ایکنیک نے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ایکنیک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے مزید 511 ارب روپے منظور کر لئے۔

لاہور میں نکاسی آب اور بی آر ڈی بی نہر کا پانی صاف کرنے کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری بھی دی گئی ۔ منصوبے کے لئے 21 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔

لاہور میں واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبے سے شادی پورہ، باغبان پورہ، فتح گڑھ اور مصطفیٰ آباد کو پینے کا پانی مہیا کیا جا سکے گا۔

اس سے قبل ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت بدھ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 3.9 ارب روپے کی لاگت کے 2 منصوبے منظور کر لیے گئے ۔

اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں توانائی اور صحت سے متعلق دو منصوبے پیش کئے گئے ۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلا س میں توانائی سے متعلق ڈیرہ غازی خان فیز دس میں یورینیم وسائل کی تفصیلی تلاش کے لیے 922 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا ۔ جبکہ دوسرا منصوبہ صحت سے متعلق پیش کیا گیا جس میں سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کے لیے 2999.5 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

%d bloggers like this: