مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ کی جنگلی حیات کا عکاس عجائب گھر

پہاڑی طوطے، مارخور،  مور ، چھپکلی اور سانپ سمیت ہر اس جانور کی تصویر یا ممی اس میوزیم کا حصہ ہے جو وادیٔ مہران میں پایا جاتاہے۔

سندھ کے محکمہ جنگلی حیات  نے  کراچی میں منفرد نوعیت کا وائلڈ لائف میوزیم (جنگلی حیات کاعکاس عجائب گھر) تیار کرلیا ہے۔

سندھ میں پائی جانے والی  جنگلی حیات کی ممیوں اور  تصاویر کو میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔

پہاڑی طوطے، مارخور،  مور ، چھپکلی اور سانپ سمیت ہر اس جانور کی تصویر یا ممی اس میوزیم کا حصہ ہے جو وادیٔ مہران میں پایا جاتاہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سب اور سندھ بھر  کی دیگر جنگلی حیات کو اب کراچی اور سندھ سمیت ملک بھرکے شہری ایک چھت کے نیچے دیکھ  پائیں گے۔

وائلڈ لائف میوزیم میں داخل ہوں تو جانوروں کی ممیوں دیکھ کر اصل کا گماں ہوتا ہے۔

وسائل کی کمی اور انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث سالوں تک غیر فعال رہنے والا یہ میوزیم اب فعال ہوکر طلبہ، محققین کے لئے  معلومات کا اہم ذریعہ بنے گا۔

میوزم کی  تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور  جنگلی حیات سے محبت کرنے والے لوگ جلد یہاں کی سیر کرسکیں گے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے تحت میوزیم  کی بحالی کے لئے مالی امداد دی گئی ہے۔

سندھ میں پائے جانیوالے 320 پرندوں،82  جنگلی جانوروں  اور107 حشرات الارض  کی اقسام کا ریکارڈ محفوظ  کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ  نے اسے شہریوں کے لئے تحفہ قرار  دیا ہے۔

اپنی نوعیت کے اس اہم میوزیم کی انتظامیہ  کے مطابق  سندھ وائلڈ لائف میوزیم میں  شائقین گائیڈ ٹورز کر سکیں گے ۔

%d bloggers like this: