مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میڈیا ٹاؤن حملہ کیس: ملزمان کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاج

ایس پی سٹی عامر نیازی اور پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید رحمن کے صحافیوں سے مذاکرات بھی ہوئے جس میں پولیس نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو رات تک گرفتار کرلیا جائے گا ۔

اسلام آباد: میڈیا ٹاؤن حملہ کیس  میں  پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاج جاری ہے۔ 

نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار ، پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت ، جرنلسٹ پینل کے چئیرمین فاروق فیصل خان ، سابق صدر شہریار خان  اور سرائیکی جرنلٹس سانجھ سمیت  دیگرصحافتی تنظیمیں شامل ہیں۔

احتجاجی دھرنا پولیس لائن کے باہر آئی جی دفتر کے سامنے دیا گیا ہے۔ 

ایس پی سٹی عامر نیازی اور پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید رحمن کے صحافیوں سے مذاکرات بھی ہوئے جس میں پولیس نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو رات تک گرفتار کرلیا جائے گا ۔ 

صحافیوں نے  آئی جی آفس کے گیٹ کے باہر گاڑیاں کھڑی کرکے راستہ  بھی بند کیے رکھا۔ 

صحافیوں نے پولیس افسران کو جواب دیا کہ ہم آئی جی کے علاوہ کسی کی یقین دہانی کو نہیں مانتے ۔ صحافیوں نے اصرار کیا کہ آئی جی عامر ذوالفقار خود آکر ہمیں یقین دہانی کرائیں۔ 

اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے بہتر گھنٹوں بعد بھی  ملزمان گرفتار نہیں کئے گئے۔ 

احتجاجی دھرنا دن2بجے سے رات 9بجے تک جاری رہا ۔عرفان ملک نے کہا کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں میں صرف ایک صحافی تھا باقی آوٹ سائڈرز تھے جن کا تعلق ایک کلعدم تنظیم سے ہے ۔مجھے جانی نقصان پہنچ سکتا ہے پولیس اس معاملہ کو میرٹ پر دیکھے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی آئی جی آفس کے باہر صحافیوں کے احتجاجی دھرنے میں آمد صحافی عرفان ملک پر حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت ، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار , جرنلسٹ پینل کے چئیرمین فاروق فیصل خان ، سابق صدر شہریار خان اور دیگر نے ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیے: صحافی پر تشدد،صدر نیشنل پریس کلب نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

%d bloggers like this: