اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

سرکاری طور پر جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان مسئلے کے سیاسی اور پرامن حل کے لئے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا ۔

 وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہےجس میں دونوں رہنماوں  نے افغان امن عمل کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سرکاری طور پر جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان مسئلے کے سیاسی اور پرامن حل کے لئے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں  ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کئے گئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

عمران خان نے کہاکہ  امید ہے افغان امن عمل جلد دوبارہ شروع ہوگا ،پُر  امن ہمسائے کے ویژن پر عمل درآمد کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔  خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی کے لئے بھی افغانستان میں امن ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  تمام فریقین مشترکہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے مفاہمتت کی حمایت کریں

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں تشدد کی حالیہ لہر کی مذمت  بھی کی ۔

زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کی حمایت پر وزیراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ  افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ کے دورے پر ہیں  جہاں انکی دنیاکی اہم لیڈرشپ سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی۔ملاقات مین ہیٹن میں واقع ہوٹل میں ہوگی۔

پاکستانی وقت کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات رات 9 سے ساڑھے 9 کے درمیان ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

%d bloggers like this: