اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانحہ بلدیہ کیس: مرکزی ملزم رحمان بھولا کی فیکٹری مالکان کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان نہ لینے کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کےمرکزی ملزم رحمان بھولاکےوکیل نےموقف اختیارکیاکہ دوسال تک فیکڑی مالکان کوملزم قراردیاجاتارہااب گواہ بنادیاگیاہے

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں مرکزی ملزم رحمان بھولا کی فیکٹری مالکان کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان نہ لینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سب کو پتہ ہے ملک میں مدعی مقدمہ کا کیا حشرہوتاہے۔یہ تو انتہائی خطرناک کیس ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کیوں نہیں ریکارڈ کیاجاسکتا۔رپورٹ کرینگے ساجداعوان
سندھ ہائیکورٹ میں کیس کےمرکزی ملزم رحمان بھولاکےوکیل نےموقف اختیارکیاکہ دوسال تک فیکڑی مالکان کوملزم قراردیاجاتارہااب گواہ بنادیاگیاہے۔۔۔فیکڑی مالکان کاابتدائی بیان ریکارڈنہیں کیاگیا اب گواہوں میں کس طرح شامل کیاجاسکتاہے۔۔۔شہرمیں امن وامان کی صورتحال کافی بہترہے ۔۔۔فیکڑی مالکان کویہاں آکربیا ریکارڈکرواناچاہیے۔
اسپیشل پبلک پراسکیوٹرساجدمحبوب شیخ نےعدالت میں موقف اختیارکیاکہ شاہدبھالااورارشدبھالاکی جان کوخطرےہے و ہ ملک میں نہیں آسکتےتھے۔۔۔دوہزارچودہ میں فیکڑی مالکان ملک میں شدیدخطرے کی وجہ سے بیرون ملک چلےگئےتھے۔۔۔فیکڑی مالکان پہلےبھی پاکستانی سفارت خانےمیں بیان ریکارڈکرواچکےہیں

عدالت نےکیس کےمرکزی ملزم رحمان بھولاکی درخواست کومستردکرتےہوئےریمارکس دئیےکہ یہ توانتہائی خطرناک کیس ہے وڈیولنک کےذریعے بیان ریکارڈ کیوں نہیں کیاجاسکتا۔۔۔کچھ مقدمات میں گواہوں کوتحفظ فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔۔۔سب کومعلوم ہےملک میں مدعی مقدمہ کاکیاحشرہوتاہے۔۔۔عدالت کی جانب سے درخواست مستردہونےکےبعدبھالابردارن کاسانحہ بلدیہ فیکڑی کیس میں وڈیولنک کےذریعے بیان ریکارڈکروانےکاجلدامکان ہے۔

%d bloggers like this: