نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بارعمیر بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

عدالتی کارروائی میں مداخلت پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

اسلام آباد ہائی کورٹ

لاہور واقعہ کے خلاف وکلا کو زبردستی چیف جسٹس کی عدالت سے باہر نکالنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا بڑا ایکشن۔

سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عمیر بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔  عدالت نے سیکرٹری ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی۔حد تک لائسنس معطل کردیا،

عمیر بلوچ کا آئندہ سماعت تک وکالت کا لائسنس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حد تک معطل، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ 19 دسمبر کو عمیر بلوچ سمیت فریقین ذاتی حیثیت میں طلب، عدالتی کارروائی میں مداخلت پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالتی کارروائی کے دوران عمیر بلوچ نے وکلا کو زبردستی باہر نکالا،

عمیر بلوچ روسٹرم پر آئے ان کا رویہ پیش ورانہ نہیں تھا، عمیر بلوچ نے کہا کہ ججز کو ہڑتال روکنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،

About The Author