مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: پی ائی سی پر حملے،توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد، مختلف جگہوں سے 52 وکلاء گرفتار

گرفتار وکلا کی سب سے زیادہ تعداد تھانہ ہڈیارہ میں ہے جہاں 28 وکلاء کو رکھا گیا ہے۔

لاہور:

لاہور کے معروف اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی ائی سی) پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد پولیس نے پچھلے 24 گھنٹے میں مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر 52 وکلاء گرفتار کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپوں کے دوران چھ خواتین وکلاء کو بھی گرفتار کیا ہے جنہں تھانہ ہڈیارہ میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار وکلاء کو شہر کے مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔ گرفتار وکلا کی سب سے زیادہ تعداد تھانہ ہڈیارہ میں ہے جہاں 28 وکلاء کو رکھا گیا ہے۔

%d bloggers like this: