اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے،مرتضی وہاب

آنے والے دنوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی

میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے عید کے تین دنوں میں ایک لاکھ تیرہ ہزار پینتیس ٹن آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹس تک پہنچایا گیا ۔۔

ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم صفائی کا کام جاری ہے ۔۔

میئر کراچی نے الائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بتایا کہ

آپریشن میں چوبیس ہزار سے زائد ورکرز اور ضلعی انتظامہ اور اسکاؤٹس نے حصہ لیا ۔۔ بحیثیت میئر کراچی سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مسلسل کچرا نہیں اٹھایا جا سکتا تھا ۔۔

وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی کہ کراچی ایک گندہ شہر ہے ۔۔ تمام ٹاؤن چیئرمینز نے ساتھ دیا جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں

ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے

کہ آنے والے دنوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی

مرتضی وہاب ، میئر کراچی کے مطابق(

میں برملا اعتراف کرتا ہوں ضلع کورنگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا

، لینڈ فل سائٹس کا وہاں سے فاصلہ بہت تھا ، ضلع وسطی میں بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن کام ہوتا رہا ۔۔ مزید بہتری لانی ہے)

انھیں ابھی تک واٹر بورڈ کا چیئرمین نہیں بنایا گیا ، فائل گورنر سندھ کے پاس ہے

میئر کراچی نے بتایا کہ شہر میں پانی کی کمی ہے جسے منصفانہ تقسیم کے زریعے حل کیا جا سکتا ہے ۔۔

ٹاؤنز چیئرمین میری طرح میدان عمل میں آجائیں انھوں کوئی ہاتھ پکڑ کر اختیار نہیں دے گا۔۔۔

%d bloggers like this: