مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ دوڑنے لگی

دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں 23 سو4 پوائنٹس کا اضافہ

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد کاروبار کے پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ دوڑنے لگی۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس تیئس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر تینتالیس ہزار ، سات سو پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی زبردست تیزی۔

ٹریڈنگ کے دوران ہینڈریڈ انڈیکس ایک مرحلے پر دوہزار، تین سو چار پوائنٹس اضافے سے تینتالیس ہزار، سات سو ، ستاون پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس مرحلے پر اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس پانچ اعشاریہ پانچ، چھ فیصد پر ٹریڈ کررہا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پانچ فیصد اضافے کے سبب کاروباری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردیں۔

%d bloggers like this: