مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کا اگلابجٹ انیس جون کو پیش کئے جانے کا امکان

نگراں وزیرِاعلیٰ محسن نقوی پریس کانفرنس میں بجٹ پیش کریں گے۔

پنجاب کا آئندہ چار ماہ کا بجٹ اگلے ہفتے انیس جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے

، ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِاعلیٰ محسن نقوی پریس کانفرنس میں بجٹ پیش کریں گے۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ کا ابتدائی تخمینہ بارہ سو ارب روپے ہونے کا امکان ہے، جاری اخراجات کی مد میں پانچ سو پچاس ارب روپے رکھنے

، تین شعبہ جات میں ٹیکس وصولی کا ہدف ایک سو چار ارب روپے تک مقرر کرنے کی تجویز ہے

، لینڈ ریونیو کی مد میں نئے مالی سال میں چھبیس ارب اکاون کروڑ روپے جمع کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں

، اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں ذرائع آمدن جمع کرنے کا ہدف چونسٹھ ارب چوہتر کروڑ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے

، گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کیلئے تنخواہ میں پینتیس فی صد اضافے، گریڈ سترہ سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہ میں تیس فی صد اضافے کی تجویز ہے

، سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں اور بھرتیوں پر پابندی برقرار رکھنے

، جبکہ امن و امان، صحت اور تعلیم کے فنڈز میں کمی نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے،

تنخواہوں اور پنشن کی مد میں تین سو پچاس ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔۔۔۔

%d bloggers like this: